اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے العالم ٹی وی چینل کو انٹرویود یتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلے میں بعض غلط اور جھوٹی تشویش موجود ہے جو علاقے کے بعض ممالک بالخصوص سعودی عرب کے بین الاقوامی اقدامات کی باعث ہوئي ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کسی بھی ملک کے خلاف نہيںہیں۔
ایران کے نائب وزيرخارجہ نے بحران شام اور اس ملک کی حکومت کی سرنگونی کے لئے امریکی کوشش کے بارے میں کہا کہ یہ شامی حکومت اور فوج کی نہایت مشکل حالات میں چارسالہ استقامت کا نتیجہ ہے جس میں نہ صرف اس ملک کی حکومت سرنگوں نہيں ہوئی بلکہ اسے کافی کامیابیاں بھی ملیں ۔
امیر عبداللہیان نے عراق کے حالات کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وہ پہلا ملک تھا جوشمالی عراق میں دہشتگردوں کے ہاتھوں موصل کےسقوط کرتے ہی دہشتگردی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر طرح کی ضروری حمایت انجام دی لیکن امریکہ نے عراق میں کوئي بھی موثر اقدام انجام نہیں دیا ہے۔
.......
/169